چار باغ:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2خوارجی ہلاک

چار باغ:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2خوارجی ہلاک
کیپشن: Char Bagh: Operation by security forces, 2 Khawarjis killed

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آپریشن دہشتگر دوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 2 خوارج ہلاک ہو گئے، ہلاک خوارج میں رنگ لیڈر عطا اللہ عرف مہران بھی شامل ہے، ایک خوارج کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔    
خوارج عطا اللہ عرف مہران دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا، یہ 22 ستمبر کو سفیروں کی سیکیو ر ٹی پر تعینات پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے میں بھی ملوث تھا،سفیروں کی سیکیورٹی پرگاڑی کو نشانہ بنانے والا حملہ اور ہلاک ہو گیا۔    
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی دوسرے خوارجی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔