ایک نیوز(چودھری اشرف) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم آج پریکٹس کرے گی، خواتین کھلاڑی آئی سی سی اکیڈمی اوول 2 پر دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک پریکٹس کریں گی۔
پریکٹس سیشن کی نگرانی ہیڈ کوچ محمد وسیم کریں گے، اسٹنٹ و فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان، سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائیں گے، پاکستانی ویمنز ٹیم کا کل 6 اکتوبر کو گروپ اے کا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا ، میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثناء کریں گی۔

کیپشن: Women's T20 World Cup: Pakistan team will participate in the practice session today