پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جبا میمیشی سے رینکنگ فائٹ جیت لی

Oct 05, 2024 | 09:26 AM

ایک نیوز: پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے مالٹا میں جارجیا کے جبا میمیشی سے رینکنگ فائٹ جیت لی ۔
محمد وسیم نے تیسرے راؤنڈ میں جبا میمیشی کو ناک آؤٹ کیا، محمد وسیم اور جبا میمیشی کے درمیان مقابلہ تقریباً 7 منٹ جاری رہا، محمد وسیم ناک آؤٹ کے ذریعے اپنی 9 فائٹ جیت چکے ہیں ۔
مجموعی طور پر محمد وسیم کے پاس 15 پروفیشنل فائٹس کا ریکارڈ ہے، باکسر محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے ہے ،مقابلہ جیتنے کے بعد محمد وسیم نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا ۔
باکسر محمد وسیم نے اپنی جیت کو پاکستانی قوم کے نام کیا ہے۔    

مزیدخبریں