گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کیپشن: Ghee price reduced in Pakistan

ایک نیوز : یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی کی قیمتوں میں 60روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا ۔

ترجمان کارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر معروف برانڈ کے گھی کی قیمتوں میں  کمی کردی گئی ہے ، معروف برانڈزکے گھی کی قیمت میں 60روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق  نئی قیمتوں کے مطابق بی آئی ایس پی کے رجسٹر ڈصارفین کیلئے 385 روپے سے کم کرکے 325روپے فی کلو کر دیا گیا ہے جبکہ عام صارفین کیلئے 455 سے کم کرکے 395 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے ترجمان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیاہے۔

ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر معروف برانڈ کے گھی کی قیمتوں میں  کمی کردی گئی ۔معروف برانڈزکے گھی کی قیمت میں 60روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کے مطابق بی آئی ایس پی کے  PMT-40 سکور کے رجسٹر ڈصارفین کیلئے 385 روپے سے کم کرکے 325روپے فی کلو کر دیا گیا ہے ،عام صارفین کیلئے 455 سے کم کرکے 395 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔