ورلڈ کپ :نریندر مودی سٹیڈیم میں سناٹا 

Oct 05, 2023 | 18:05 PM

ایک نیوز :کرکٹ ورلڈ کپ 2023 بھارت میں کھیلاجارہا ہے ۔انڈیا کے شہر احمد آباد  کے نریندر مودی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں سٹیڈیم خالی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق نریندر مودی سٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کی گنجائش ہے۔لیکن افتتاحی میچ کے لیے سٹیڈیم میں خالی کرسیاں دیکھ کر کرکٹ کے مداحوں نے متنظمین کا تمسخر اڑانا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔


ٹوئٹر پربھی  #crowd  اور empty Stadium ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ۔ہزاروں لوگوں نے یہ خالی سٹیڈیم کی پوسٹیں کیں۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل وائٹ اپنی پوسٹ میں پوچھنے پر مجبور ہو گئیں کہ ’کراؤڈ کہاں ہے؟‘

مزیدخبریں