ایک نیوز:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف آنکھوں کے انفیکشن کا شکارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے خود کو گھر تک محدود کر لیا،راجہ پرویز اشرف اس وقت کسی سے ملاقات نہیں کر رہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ جوں ہی انفیکشن ختم ہو گا اسپیکر معمول کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے،گزشتہ 2 روز سے اسپیکر قومی اسمبلی گھر سے کام کر رہے ہیں۔