منڈی عثمان والا: رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 سگی بہنیں زخمی

Oct 05, 2023 | 15:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: منڈی عثمان والا میں رشتے کے تنازعہ پر دو سگی بہنیں فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق منڈی عثمان والا میں  رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 سگی بہنیں فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ عثمان والا کی حدود گوہڑ جاگیر میں پیش آیا،زخمیوں میں 35سالہ نازیہ اور 20سالہ اقصی شامل ہے۔

اقصی کی دو روز بعد شادی ہونا تھی،اقصی بڑی بہن کے ساتھ اس کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔دونوں زخمی بہنوں کو طبی امداد کے لئے بھلے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد حاصل کر لئے۔

مزیدخبریں