ایک نیوز:سرگودھا کی سیشن کورٹ کے سول جج عمران ہارون کی عدالت کے اندر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی سیشن کورٹ کےسول جج عمران ہارون کی عدالت کے اندر ملزم وکیل کےیونیفارم میں عدالتی گیٹ سے داخل ہوا،ملزم نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،بھاگنے کی صورت میں پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقع تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پیش آیا،قتل کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔