فیکٹ چیکر: مشتعل کارکنوں نے شہباز شریف کی گاڑی کے شیشے نہیں توڑے

Oct 05, 2023 | 15:33 PM

ایک نیوز: گزشتہ روز سابق وزیراعظم سربراہ مسلم لیگ ن شہباز شریف لاہور میں جلسہ کے بعد جارہے تھے کہ کچھ لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی کو روکا اور اپنے علاقے کے مسائل اور مشکلات پر اپنا مؤقف بیان کیا تاہم اس معاملے کو سوشل میڈیا پر کافی غلط رنگ میں پیش کیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر کارکنوں کے مشتعل ہوکر شہباز شریف کی گاڑی روکنے اور گاڑی کے شیشے توڑنے سمیت ان پر بھی مغلظات بکنے کی باتیں کی گئیں۔ 

کیا واقعی شہباز شریف کی گاڑی کے شیشے ٹوٹے؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں مذکورہ واقعے کی وضاحت کی گئی ہے۔ 

انہوں نے لکھا ہے کہ کل میں اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔ اس کیمپین کا مقصد صرف اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنا ہی نہی بلکہ ان کی باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کل میرے حلقے سے کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے۔ آج میں نے ان کے نمائندوں کو مدعو کیا، ان کے علاقے کے مسئلے کو سنا اور اس کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ میرے نزدیک سیاست ایک عبادت ہے اور یہ عبادت خلق خدا کے خدمت کر کے ہی کی جا سکتی ہے۔

شہباز شریف کے مذکورہ بیان سے ثابت ہوتا کہ گزشتہ روز ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ جس میں ان کی گاڑی کو یا انہیں کوئی نقصان پہنچایا گیا ہو۔

مزیدخبریں