عمران خان نے پاک فوج کیخلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی، عثمان ڈار کے بیان سے واضح ہوگیا، فیاض الحسن چوہان

عمران خان نے پاک فوج کیخلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی، عثمان ڈار کے بیان سے واضح ہوگیا، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: Imran Khan raised the mindset of the youth against the Pakistan Army, it became clear from Usman Dar's statement, Fayyazul Hasan Chauhan

ایک نیوز: ترجمان آئی پی پی (استحکام پاکستان پارٹی) فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پاک فوج کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے خاص ممبران کو ہدایت کی کہ کسی صورت 9 مئی واقعات کی مذمت نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کے خطرات کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی کچن کیبنٹ کل جو حقائق سامنے لائی۔ وہ پوری قوم نے سنے۔ کچن کیبنٹ نے کہا کہ اہم تنصیبات پر حملے کی تیاری چیئرمین پی ٹی آئی نے کی تھی۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، عثمان ڈار نے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیا۔ کچن کیبنٹ کا ممبر جو باتیں کر رہا ہے اس سے ساری قوم کو سجھ آگئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے فوج کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ فوج کے خلاف بیان بازی پر سب سے پہلے بات کی تائید فرخ حبیب نے کی تھی۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے 7 دن بعد تبدیلی آرہی ہے۔ عمران خان نے تیمور جھگڑا اور عاطف خان کو مولانا فضل الرحمن کے مدرسوں کے باہر احتجاج کی کال دی۔ 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے اندر خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ میں 6 سے 7 افراد ذاتی رابطے کے لیے رکھے تھے۔ مخصوص افراد کو ان کی جانب سے ہدایات دی جاتی تھیں۔ اب سب کچھ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاک فوج کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی۔ عثمان ڈار کے حقائق کو 4 ماہ سے کہہ رہا تھا۔ 9 مئی کو بدنام زمانہ واقعہ ہوا اور عمران خان کی رہائی کے بعد 14 مئی کو مخصوص افراد کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں عمران خان نے تمام ممبران کو ہدایات دیں تھی کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کی جائے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور پنجاب کی جیلوں میں 2 قسم کی کلاسز ہوتی ہیں۔ چیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہم کی گئیں۔  چیئرمین پی ٹی آءی کے کھانے کا معیار چیک کرنے کیلئے 4 رکنی ٹیم موجود ہوتی ہے۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز گل ایک کرپٹ اور دونمبر اور مکار بندہ ہے۔ جو بیرون ملک بیٹھ کر ٹوئٹ کررہا ہے۔ شہباز گل ملک دشمن ادارے کے اشاروں پر بیرون ملک سے ٹویٹ کرتا رہا۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ آنے والے دنوں میں بہت سے رہنما آئیں گے اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نبی کریمﷺ، ختم نبوت اور ذات اقدس ہماری ریڈ لائن ہے اور اس کے بعد ہمارا ملک ہے۔