ایک نیوز: لاہور کے علاقہ اچھرہ میں ڈاکو پولیس وردی میں شہری سے ڈیڑھ کروڑ لیکر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق اچھرہ میں پولیس یونیفارم میں ڈکیتی کی بڑی وارات پیش آئی،پولیس یونیفارم میں ڈاکو شہری سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی واردات کر کے فرار ہو گئے۔2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار شہری کویرغمال بنا کر روک لیا اور گن پوائنٹ پر 1کروڑ 55لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ لیے۔
اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہناہےکہ ملزم کی تلاش کر رہے ہیں۔