ایک نیوز: پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو تاحال ویزے جاری نہیں ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابقآئی سی سی سے منظوری کے بعد بھی بھارتی ہائی کمیشن تاحال پاکستانی صحافیوں کی ویزہ درخواستیں وصول کرنے سے گریزاں ہے۔دنیا بھر کا میڈیا ورلڈ کپ کوریج کیلئے بھارت پہنچ گیا ہے لیکن پاکستانی صحافیوں کو بھارتی حکومت نے تاحال ویزہ کلئیرنس نہیں دی۔
دنیا بھر سے پاکستانی فینز بھی بھارت جا کر قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے بے تاب ہیں لیکن بھارتی حکومت نے تاحال کرکٹ فینز کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی ہے۔ قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم بھی پاکستانی فینز کی سپورٹ کے منتظر ہیں۔ بابر اعظم کا کہناہےکہ پاکستانی فینز کو ورلڈ کپ میں مس کرینگے۔