بینک ڈپازٹس سے متعلق بیان پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

Oct 05, 2023 | 13:15 PM

ایک نیوز: بینک ڈپازٹس سے متعلق اسٹیٹ بینک نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مضبوط ضوابط اور نگرانی کے فریم ورک کے ماتحت پاکستان میں قائم بینکاری نظام مستحکم اور ڈپازٹس محفوظ ہیں۔

مرکزی بینک نے بیان میں مزید کہا ہے کہ   پاکستان کے بینکاری نظام میں بہ کفایت سرمایہ موجود ہے۔ بینکاری نظام کے منافع میں  تقریباً 125 فیصد اضافہ ہواہے۔ بینکاری شعبے میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہوگئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے بھی تحفظ میں مزید اضافہ کیا، ہر ڈپازٹر کو5 لاکھ روپے کا انشورنس کور فراہم کیا ہے۔ کسی بینک کی ناکامی کی صورت میں ڈی پی سی کی جانب سے بیمہ کردہ رقم فوراً ڈپازٹرز کو دستیاب ہوتی ہے۔ ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں