کالعدم تنظیم کے5 دہشتگردوں کی سزائے موت کالعدم قرار

 کالعدم تنظیم کے5 دہشتگردوں کی سزائے موت کالعدم قرار
کیپشن: کالعدم تنظیم کے5 دہشتگردوں کی سزائے موت کالعدم قرار

ایک نیوز:سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،عدالت نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی  ہے،عدالت نے تمام ملزمان کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے جرم میں 14 سال قید کی سزا بھی برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ملزمان زاہد اللہ ،عرف سلیمان اور بسمہ اللہ عرف حاجی لعل کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے ملزمان زاہد اللہ ، انعام اللہ اور محمد قاسم کو سزا مکمل ہونے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی تھیں،سی ٹی ڈی نے 8 فروری2021 کو شاہ لطیف میں کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ملزمان میں زاہد اللہ ، محمد قاسم ، انعام اللہ، بسمہ اللہ اور گل محمد شامل ہیں،ملزمان کا تعلق افغانستان کی کالعدم تنظیم سے ہے،ملزمان سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،ملزمان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔