پرویز الہٰی کوبری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

Oct 05, 2023 | 13:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:اینٹی کرپشن مقدمہ سے پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کو کالعدم قرار دینے کے  سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف پرویز الہی نے  لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہی نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق اور قانون کے برعکس ہے۔ پرویز الہی کے وکلا کے قانونی نقاط کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ کو کسی بھی ملزم کو ڈسچارج کرنے کا اختیار ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ بحال کیا جائےاورکیس کے فیصلے تک سنگل بنچ کا حکم معطل کیا جائے جبکہ سنگل بنچ نے  گوجرانوالہ مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردیا تھا۔سنگل بنچ نے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ کیس سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں