ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سزا معطلی کے معاملے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دائر کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صرف سزا معطل کی،اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کا حکم دے،الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ درخواست میں ریاست کو فریق نہیں بنایا گیا،عدالت فیصلہ معطلی کی درخواست میں ترمیم کرکے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دے۔