امریکی صدر جوبائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس بدر

امریکی صدر جوبائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس بدر
کیپشن: US President Joe Biden's dog White House Badr

ایک نیوز: امریکی خاتون اول جل بائیڈن کے ترجمان کے مطابق صدر جوبائیڈن کے کتے کمانڈر کو سیکرٹ سروس کے متعدد ایجنٹس کو کاٹنے کی وجہ سے وائٹ ہاؤس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

خاتون اول کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے بدھ کو کہا کہ’ کمانڈر فی الحال وائٹ ہاؤس کیمپس میں موجود نہیں جبکہ اگلے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے بذریعہ ای میل بیان میں کہا کہ ’وہ (صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن) امریکی سیکرٹ سروس اور اس میں شامل تمام افراد کے صبر اور تعاون کے شکر گزار ہیں کیونکہ انہوں نے اس مسئلے کو کامیابی سے حل کیا۔‘

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دو سالہ جرمن شیفرڈ کتے کو کہاں بھیجا گیا ہے۔

ستمبر میں اس کتے نے سیکرٹ سروس کے ایجنٹ کو کاٹ لیا تھا۔ کاٹنے کا حالیہ واقعہ اسی طرح کے کئی واقعات میں سے ایک ہے۔