فوڈ اتھارٹی کا ناقص پانی سپلائی کرنےوالوں کیخلاف ایکشن

Oct 05, 2023 | 12:33 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پنجاب فوڈ اتھارٹی نےناقص غیر معیاری پانی سپلائی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا۔واٹر سیفٹی ٹیموں نے رنگ روڈ، واپڈا ٹاؤن، واہگہ اور اقبال بلاک میں چھاپے مار کر8 واٹر پلانٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کرادی۔

تفصیلات کے مطابق راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ پانی کے سیمپل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،پانی میں آرسینک، کولیفارم و دیگر جراثیموں کی موجودگی پائی گئی،انتہائی لازم فلٹرز تبدیلی کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا،پیکنگ کے لیے ناقص بوتلوں اور جعلی لیبلنگ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ قوانین کے مطابق پانی میں کیمیکل کا استعمال سنگین جرم ہے،ناقص پانی کا استعمال ہیضہ، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتا ہے،زیادہ منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں،حفضان صحت اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں