پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

Oct 05, 2023 | 12:30 PM

ایک نیوز: عوام کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی۔ 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ اورگلف مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92ڈالر فی بیرل جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 84ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ 

ڈالر کے موجودہ ریٹ کے مطابق پاکستان میں فی بیرل تیل کی 26ہزار 220روپے بنتی ہے۔ جبکہ 15 ستمبر کو فی بیرل قیمت 29ہزار898روپے بنتی تھی۔ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بھی بیس روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں 23 دن کا پرانا درآمد شدہ سٹاک بھی نکل چکا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے مزید ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

مزیدخبریں