سنانواں: دن دیہاڑے 4 لڑکے گھروں سے اغوا؛ مظاہرین کا احتجاج

Oct 05, 2023 | 12:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سنانواں، اڈا سلطان کالونی سے چار لڑکوں کو نامعلوم افراد مبینہ طورپر اغوا کرکے لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ نے مصروف ترین میانوالی روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا  ہے جس سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں،ٹریفک کی لمبی قطاروں سے مسافر پریشان ہیں۔ مظاہرین کا کہناہےکہ دن دیہاڑے ہمارے گھروں میں گھس کر ہمارے چار لڑکوں کو اٹھا کر لے گئے معلوم نہیں کون لوگ تھے۔

چوکی سلطان کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، مشتعل افراد ہاتھوں میں ڈنڈے سوٹے لیکر روڈ پر موجود ہیں،2گھنٹے گزر گئے تاحال روڈ بلاک ہے۔

مزیدخبریں