ایک نیوز: عثمان ڈار کی جانب سے پی ٹی آئی اور سیاست سے دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کی والدہ کی جانب سے انتہائی اہم بیان سامنے آیا ہے، جس نے سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑی رہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک جذباتی پیغام میں انہوں نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا۔
ویڈیو پیغام میں خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سیاست عثمان نے چھوڑی ہے میں نے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو تم چاہتے تھے تم نے کرلیا، اب میں تمہارا مقابلہ کروں گی۔ اب سیاسی میدان میں پتہ چلے گا کہ میں ’’شیر ‘‘کا کیا حشر کرتی ہوں۔
والدہ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹی ہوئی تھی اور ڈٹی رہوں گی ، سیاست میں نے نہیں چھوڑی،اب میدان میں آؤ دیکھو کیا ہوگا۔
عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف کو چیلنج کر دیا-
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) October 4, 2023
سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے، اس کی ماں نے نہیں ! pic.twitter.com/ga2C9eN8pe