ایک نیوز: اسلام آباد راولپنڈی اٹک جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں خصوصی ڈیٹیکشن ٹیموں نے 13 ہزار 425 میٹرز چیک کئے،بجلی کے ڈائریکٹ استعمال سلو اور ٹمپرٹ میٹرز کے 274 کنکشنز پکڑے گئے۔1 لاکھ 87 ہزار یونٹس کی مد میں 82 لاکھ 64 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔
آئیسکو چیف کا کہناہے کہ جاری مہم کے دوران بجلی چوروں کو 9 کڑور 80 لاکھ کے جرمانے کیے گئے ہیں،ائیسکو سے بجلی چوری کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے۔