عمران خان کی بیٹوں سےٹیلیفونک ملاقات کرانےکی نئی درخواست دائر

Oct 05, 2023 | 12:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا پیش  ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کردی۔

وکیل شیراز رانجھا نے کہاکہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹیلی فونک ملاقات کرانے کے احکامات جاری کریں۔

جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ درخواست تو غیرموثر ہو گئی کیونکہ اڈیالہ جیل منتقل ہو گئے ہیں۔

وکیل شیرازرانجھا نے کہا کہ سپرٹنڈنٹ اٹک نے گزشتہ بارکہاتھا کہ مجرمان سے ٹیلیفونک بات نہیں کروا سکتے،سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹیلیفونک بات کروانے کی فریش ڈائریکشن دےدیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں اپنے بیٹوں سے ٹیلیفونک بات ہوسکتی یا نہیں؟ عدالت نے 10 اکتوبر کو سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ٹیلیفونک سے متعلق درخواست پر رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں