عمران خان کی سالگرہ کا کیک اڈیالہ جیل میں کاٹاجائے گا

عمران خان کی سالگرہ کا کیک اڈیالہ جیل میں کاٹاجائے گا
کیپشن: عمران خان کی سالگرہ کا کیک اڈیالہ جیل میں کاٹاجائے گا

ایک نیوز:سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی لیگل ٹیم کے 3ارکان کو اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ان کی لیگل ٹیم کے 3 ارکان کو اجازت مل گئی ہے۔جن میں حامد خان،عمیر نیازی اور شعیب شاہین شامل ہیں۔جیل کے باہر وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس سے قبل  ذرائع کے کہنا تھا کہ عمران خان کے وکلاء آج کیک اڈیالہ جیل لے کر جائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے خصوصی کیک پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے آرڈر پر بنوا لیا ہے،پی ٹی آئی قانونی ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر آج سالگرہ کا کیک کاٹے گی۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ پی ٹی آئی وکلاء کیک جیل حکام کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی تک پہنچانے کی درخواست بھی کریں گے،پی ٹی آئی قانونی ٹیم کیک کے ہمراہ سالگرہ کا کارڈ بھی چیئرمین پی ٹی آئی تک پہنچانے کی کوشش کریں گے،پی ٹی آئی قانونی ٹیم سالگرہ منانے کے لیے 1 بجے اڈیالہ جیل روانہ ہوگی۔