ایک نیوز: عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر پی سی بی نے سابق کپتان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پی سی بی کی جانب سے عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سابق کپتان کی ماضی کی ایک شاندار اننگ شیئر کی گئی ہے۔
On Imran Khan's birthday, revisit his all-round heroics against the West Indies in the Faisalabad Test in 1986.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2023
Scorecard: https://t.co/l7z6SVPi6m#FromThePCBArchives pic.twitter.com/pABHdjaK7A
پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں عمران خان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصل آباد میں 1986 کی ایک اننگز دیکھائی گئی ہے۔ جس میں عمران خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 61 رنز کی اننگز کھیلی اور 1 وکٹ بھی حاصل کی۔ دوسری اننگز میں عمران خان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی اور 4 وکٹیں حاصل کی۔
اس میچ میں پاکستان کی پہلی 5 وکٹیں 37 کے مجموعی رنز پر گر گئی تھی جس کے بعد اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان عمران خان نے ٹیم کو سنبھالا اور قومی ٹیم کا اسکور 159 تک لے گئے۔اس میچ میں وسیم اکرم کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا تھا۔