ایک نیوز: سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جلد سماعت کی درخواست ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے دائر کی۔
آمنہ جنجوعہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کئی سال سے مقرر نہیں ہو سکی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے پیشِ نظر مقدمہ آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔