گلبرگ:کوریا کا شہری گھر کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

گلبرگ:کوریا کا شہری گھر کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق
کیپشن: گلبرگ:کوریا کا شہری گھر کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

ایک نیوز:گلبرگ کےعلاقےمیں کوریا کا شہری گھر کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ کی غالب مارکیٹ کےعلاقے میں 9th کلاس  کےطلب علم کورین نیشنل چوتھے فلور سے گر کر جاں بحق ہوا۔15 سالہ ( جونسیو ہاک joonseo hwak ) ساؤتھ کوریا کا شہری اور لاہور میں امریکن سکول  میں نویں کلاس کا طالب علم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 53/A چوتھے فلور کےاپارٹمنٹ میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ رہائش پذیرتھا۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔شبہ ہے کہ کورین شہری نے خود کشی کی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے دیکھا جائے گا۔