ایک نیوز: اہم پی پی رہنما سید نئیر بخاری کا کہنا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ معیشت ٹھیک نہ ہوتو الیکشن نہیں ہوسکتا۔ سردی کا بہانہ نہیں بنتا۔ جن ممالک میں برف پڑتی ہے کیا وہاں الیکشن نہیں ہوتے؟ الیکشن کمیشن سردی کا بندوبست کرے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری نے پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے اکتوبر میں ہونے والے الیکشن میں ہمارے سے رابطے کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے شاداب شوکت کو بطور صدر سپورٹ کرے گی۔ پیپلز پارٹی سید علی عمران کو بطور سیکریٹری سپورٹ کرے گی۔ امید کرتے ہیں سپریم کورٹ بار کی نئی باڈی رول آف لاء میں اپنی ذمے داری نبھائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے مسائل کا حل الیکشن ہیں۔ نگران حکومت صرف الیکشن کروانے کے لئے آئی ہے۔ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ معیشت ٹھیک نہ ہو تو الیکشن نہیں ہوسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بہانہ بناتا ہے کہ الیکشن کے روز بہت سردی ہوگی۔ کیا جن ممالک میں برف پڑتی ہے وہاں الیکشن نہیں ہوتے؟۔ اگر موسم سرد ہے تو الیکشن کمیشن اس کا بندوبست کرے۔
انہوں ںے واضح کہا کہ پاکستان میں پارلیمنٹری جمہوریت کے علاوہ کوئی تجربہ ہو نہیں سکتا۔ پیپلز پارٹی کے مطالبہ پر جنوری میں انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ تاریخ اور شیڈول دیا جائے۔