کراچی:یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزم کا روٹ میپ تیار

Oct 05, 2023 | 11:38 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:اسپورٹس کمپلیکس کے قریب یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی ہراساں کرنےوالے  موٹرسائیکل سوار ملزم کا روٹ میپ تیار کرلیا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی،جوہرآباد کے علاقے اسپورٹس کمپلیکس کے قریب یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی ہراساں کرنےوالے  موٹرسائیکل سوار ملزم کا روٹ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں موٹر سائیکل سوار کو راشد مہناس روڈ سے اسپورٹس کمپلیکس کی طرف آتے دیکھا گیا ہے۔اوباش ملزم طالبات کو حراساں کرنے کے بعد سہراب گوٹھ سے بفرزون نمک بینک کی طرف گیا۔

 تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے اور نادرا سے مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔تفتیشی ٹیم اوباش ملزم کے انتہائی قریب پہنچ گئی ہے.سی سی ٹی وی ایکسپرٹ نے ملزم کی واضح تصویر بھی حاصل کرلی ہے.

 ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہناہےکہ خصوصی ٹیم ملزم تلاش میں لگی ہوئی ہے،مدعی مقدمہ نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں