اسلام آباد: سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن، غیرقانونی افغان بستی مسمار

Oct 05, 2023 | 11:30 AM

ایک نیوز: پاکستان میں مقیم غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایکشن تیز کردیا گیا۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے اور ضلعی انتطامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار کردی۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن میں اسلام آباد پولیس کی معاونت بھی سی ڈی اے کو حاصل تھی۔ آپریشن میں ہیوی مشینری کا استمال کیا گیا۔ غیرقانونی تعمیرشدہ گھروں، دوکانوں اور تھڑوں کو گرادیا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔ پولیس نے مزاحمت کرنے والے افراد کو منتشر کردیا۔ 

سی ڈی اے حکام کے مطابق مارگلہ ٹاؤن میں واقع گاؤں موہریاں موچی موہڑا میں عرصہ دراز سے افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں