ایک نیوز:کراچی میں ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھیننے کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال سے حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھیننے کی واردات کا مقدمہ ڈرائیور کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہےکہ گاڑی چھننے کا واقعہ گزشتہ روز 9 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا،مقدمہ دو نا معلوم مسلحہ ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹیل ہسپتال میں بچوں کو اتار کر گاڑی پارک کر کے فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا،دو مسلح ملزمان آئے اور میرے اوپر کپڑا ڈال دیا۔ایک ملزم نے گاڑی چلائی اور مجھے صفورہ چوک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔