کارپوریشن کےغیرحاضرملازمین کیخلاف گھیرا تنگ،65ورکرزنوکری سےفارغ

کارپوریشن کےغیرحاضرملازمین کیخلاف گھیرا تنگ،65ورکرزنوکری سےفارغ
کیپشن: کارپوریشن کےغیرحاضرملازمین کیخلاف گھیرا تنگ،65ورکرزنوکری سےفارغ

ایک نیوز:  ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے کام چور عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔لمبے عرصے تک بغیر بتائے چھٹی کرنے والوں کی پکی چھٹی کروا دی گئی۔30 روز تک ڈیوٹی سے غائب رہنے والے 65 ورکرز کو نوکری سے فارغ کر دیا،جس کا  نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران 162 ورکرز کو لمبی غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کیا گیا۔ کمپنی میں ڈیجٹلائزیشن کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ جدید انڈرائیڈ ایپلیکیشن کے استعمال سے ورکرز کی فیلڈ میں حاضری قدرے بہتر ہوئی ہے۔ تمام ورکرز کی فیلڈ میں حاضری اور روزانہ کی ورکنگ، کنٹرول روم میں مانیٹر کی جا رہی ہے۔

سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ کنٹینرز کلیئرنس اور گاڑیوں کے روٹس کی مانیٹرنگ ڈیجیٹل طریقوں سے کی جا رہی ہے،لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔لاہور کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔