ورلڈ کپ؛بی جے پی نے اسٹیڈیم بھرنے کیلئےحکمت عملی بنالی

ورلڈ کپ؛بی جے پی نے اسٹیڈیم بھرنے کیلئےحکمت عملی بنالی

ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آج سے بھارت میں آغاز ہونے جارہا ہے اور پہلے میچ میں  احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹس سولڈ آؤٹ ہونے یا نہ ہونے پر بھارتی میڈیا نے سوالات اٹھا دیے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت بے جے پی نے سٹی وارڈ لیول پر اسٹینڈز کو بھرنے کی حکمت عملی بنالی ہے، مقامی آفیشلز ٹکٹوں کے ساتھ چائے اور لنچ کے فری واؤچرز بھی دے رہے ہیں۔

 کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ آج سے سجے گا، پہلا مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔مقامی بی جے پی رہنما کے مطابق 30 سے 40 ہزار خواتین ورلڈکپ کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے ویمن ریزرویشن بل سے متاثر ہو کر خواتین کو اسٹیڈیم لانے کا فیصلہ کیا۔

بی جے پی رہنما کا کہناہےکہ ٹکٹس تقسیم کردیے گئے ہیں، رضاکاروں کو نام بھیجنے کا کہا ہے، ٹکٹیں ٹاپ سے حاصل کی گئی ہیں، خواتین اسٹیڈیم خود پہنچیں گی۔دوسری جانب بی جے پی ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی لیول پر ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی، اگر خواتین اسٹیڈیم آتی ہیں تو اچھی بات ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کو اسٹیڈیم لانے کے حوالے سے مقامی سطح پر واٹس ایپ گروپ میں پیغامات شروع کیے گئے ہیں۔ احمد آباد کے اسٹیڈیم میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، افتتاحی میچ سولڈ آؤٹ نہیں ہے۔گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر کے مطابق فیسٹیول کا موڈپیدا کرنے کی اسکولوں کے بچوں کو بھی بلایا گیا ہے اور منفرد چیز خواتین تماشائیوں کا ہونا ہے۔