بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،421 افراد گرفتار،243 ایف آئی آرز درج

 بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،421 افراد گرفتار،243 ایف آئی آرز درج
کیپشن: بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،421 افراد گرفتار،243 ایف آئی آرز درج

ایک نیوز:لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،اٹھائیسویں روز کے آپریشن کے دوران 421 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، جن میں سے243 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل17،انڈسٹریل2، زرعی 4 اور 398 ڈومیسٹک تھے۔کنکشنز منقطع کرکے ان کو 6 لاکھ 74 ہزار 976یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہےکہ یونٹس کی مالیت 3 کڑور 63لاکھ 93ہزار 3روپے ہے،نوید پارک بادامی باغ کے علاقے میں بجلی چور کو 1002409 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،فیروز والا میں700000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اسماعیل پورہ علاقے میں 630982 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔بدوکی کے علاقے میں بجلی چور کو520500 روپےکا جرمانہ کیا گیا۔28روز کے دوران کل12953 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، اب تک کل 12204ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل4491ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو اب تک 2 کروڑ 72  لاکھ 1 ہزار 516یونٹس چارج کئے گئے ہیں،جن کی رقم ایک ارب 22کروڑ 91لاکھ 2ہزار 517روپے ہے۔