ایک نیوز: چترال سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار شہزاد احمد فرنٹیئر کور نارتھ کی پولو ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں پاکستان کلر ملا۔ انہوں نے 2022 میں ساؤتھ افریقہ میں ورلڈ پولو کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی نیشنل پولو ٹیم کی نمائندگی کی اور انڈیا کے خلاف دونوں میچز جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
انہیں یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ 2006 سے باقاعدہ شندور پولو فیسٹول میں چترال ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور گذشتہ 16 سال سے شندور پولو فیسٹول کی ٹرافی اٹھا رہے ہیں۔
چترال میں پولو کیلئے گراں قدر خدمات کے صلہ میں انہیں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا اور انعام سے نوازا۔
شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ وہ پولو اکیڈمی بنا کر پولو کے شوقین نوجوانوں کو ٹریننگ دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔