سوات میں نئی تاریخ رقم، خواتین کے کرکٹ میچ کا انعقاد

Oct 05, 2023 | 09:27 AM

ایک نیوز: 3 اکتوبر کو سوات میں نئی تاریخ رقم کی گئی۔ سوات میں خواتین کرکٹ میچ کے انعقاد نے خوشخبری سنادی۔ جہاں کبھی خواتین کو سرعام کوڑے مارے جاتے تھے وہاں پر پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت آج خواتین کے کرکٹ میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نوجوان خواتین کے لئے کرکٹ میچز کا انعقاد شروع ہوچکا ہے۔ سوات میں کھیلے گئے پہلے خواتین کرکٹ میچ میں مینگورہ کرکٹ ٹیم نے کبل ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے ہرا دیا۔

کبل وومن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ مینگورہ وومن کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 129 رنز بنائے۔ جواب میں کبل کی ٹیم مقررہ اوورز میں 122 رنز بنا سکی۔ مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفیکیس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر خواتین کرکٹرز نے کہا کہ "وہ اس میچ کے انعقاد سے بہت خوش ہیں''۔ ''خیبر پختونخواہ کی خواتین ہر شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں''۔ "اس طرح کے سپورٹس ایوینٹس کے انعقاد سے خواتین کو کھیلوں میں بھی اپنا ٹیلینٹ دکھانے کا موقع ملے گا''۔

پاک فوج کی کاوشوں سے دہشتگردی سے متاثرہ سوات میں امن اور ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں