ایک نیوز: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے ورلڈ کیپٹنز ڈے پر اپنی وائرل ہونے والی تصویر پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی تقریب میں جنوبی افریقی کپتان سوتے ہوئے نظر آئے تھے۔ٹیمبا باووما کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس پر لوگوں نے تبصرے اور کمنٹس بھی کیے تھے۔اس حوالے سے جنوبی افریقی کپتان نے سوشل میڈیا پر ہی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں کیمرا اینگل کو قصور وار ٹھہراؤں گا، میں سو نہیں رہا تھا۔
I blame the camera angle, I wasn’t sleeping ????????♂️
— Temba Bavuma (@TembaBavuma) October 4, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی تھی۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آغاز سے قبل شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ کرکٹ کا عالمی میلہ چار برس کے بعد آج سے بھارت میں سجے گا، دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج پچھلے میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔