ایک نیوز: امرت پال سنگھ نے جیل میں بھی مودی سرکار کو دن میں تارے دکھا دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے مودی سرکار کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی ماندہ قیدی بھی شامل ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں قیدیوں کی بھوک ہرتال سے جیل انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔
ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق امرت پال سنگھ نے وکیل سے ملاقات نا کروائے جانے پر بھوک ہرتال کا اعلان کیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امرت پال سنگھ کو بھوک ہرتال ختم کرنے کے لیے اعلی پولیس افسران کی منت سماجت جاری ہے۔
کرندیپ کور کے مطابق بھارتی آئین کے مطابق ہر قیدی اپنی مرضی کا وکیل رکھنے کا حق رکھتا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو 23 مارچ 2023 میں بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔
تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار سکھوں کی آواز دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔