امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا مذہبی بنیادوں پر صحافیوں کی قید پر اظہارتشویش

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا مذہبی بنیادوں پر صحافیوں کی قید پر اظہارتشویش
کیپشن: The American Commission on Religious Freedom expressed concern over the imprisonment of journalists on religious grounds

ایک نیوز: امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی بنیادوں پر قید افراد کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی بنیادوں پر صحافیوں کی قید پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں سماعت کے دوران امریکی کمیشن نے بھارت میں مذہبی بنیادوں پر مبنی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

سربراہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی ابراہم کوپر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں بھارت میں مذہبی آزادی شدید تنزلی کا شکار ہوئی ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے خلاف متحرک انتہا پسند گروہوں کی سرپرستی کرتی ہے، بھارتی حکومت  میرن حیدر اور روپیش سنگھ کو فوری رہا کرے۔

2020 سے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔ مودی کے دورہ امریکہ پر امریکی کمیشن نے صدر بائیڈن سے ان معاملات کو اٹھانے کیلئے خط بھی لکھا۔