ایک نیوز: ڈی ایچ اے سینئر سکول فار بوائز لاہور کے طلبا سمیت فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلباء نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب تھا۔
منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے۔ شرپسند اور آلہ کار یاد رکھیں ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔ بحیثیت طالبِ علم اور پاکستانی قوم ہونے کے ناطے ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
طلباء نے واضح پیغام دیا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ طلباء نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا نہ سوچے۔