ایک نیوز:صوبائی دارالحکومت لاہور ایک مرتبہ پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 186 پر پہنچ چکا ہے،لاہور کا آلودہ ترین علاقہ امریکن سکول کا علاقہ قرار اے کیو آئی 234 تک پہنچ گیا۔
طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہوچکی ہے،شہری ماسک اور گلاسسز کا استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔