نائب صوبیدار اشیاق احمد شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

Oct 05, 2023 | 08:53 AM

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام، پاک وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے۔ شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان شہداء میں سے ایک نائب صوبیدار اشتیاق احمد شہید بھی ہیں۔ نائب صوبیدار اشتیاق احمد شہید نے ضلع باجوڑ میں 21 مارچ 2022 کو  دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ نائب صوبیدار اشتیاق احمد شہید کے گھر والوں نے اپنے احساسات بیان کیے ہیں۔ 

شہید کی بہن نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرا بھائی ایک مخلص اور دیانتدار انسان تھا"۔ "میرا بھائی عظیم الشان طبیعت کا مالک تھا"۔ "میرے بھائی نے اس ملک کی خاطر شہادت کی موت پائی، اس بات پر اللّٰہ کی شکر گزار ہوں"۔ "مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کی بہن ہوں"۔

شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ "اگر میرے اور بھائی بھی ہوتے تو وہ بھی میں اپنے وطن کی مٹی پر قربان کر دیتا"۔ “میرے بھائی ہمیشہ اللہ کی بارگاہ میں شہادت کی دعا کیا کرتے تھے اور اللہ نے انکی خواہش پوری کی“۔ “میرے بھائی نے دہشت گردوں کے خلاف جوان مردی سے مقابلہ کیا اور اس ملک اور علاقے کا نام روشن کیا”۔

نائب صوبیدار اشتیاق احمد شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کرکے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

مزیدخبریں