ایشین گیمز:پاکستان نےکبڈی کےسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

Oct 05, 2023 | 08:35 AM

ایک نیوز:ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل کنفرم ہوگیا،پاکستان نے کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دی، ملائیشیا کے خلاف پاکستان کبڈی ٹیم نے 35-58 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان ٹیم نے میچ میں 8 آل آؤٹ اور 7 بونس پوائنٹس بھی لیے، پاکستان نے اس سے قبل گروپ میچ میں کوریا کو بھی شکست دی تھی۔
واضح رہےکہ دفاعی چیمپئن ایران کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

مزیدخبریں