سعودی عرب:فیفاورلڈکپ2034کی میزبانی کاخواہشمند

سعودی عرب:فیفاورلڈکپ2034کی میزبانی کاخواہشمند
کیپشن: سعودی عرب:فیفاورلڈکپ2034کی میزبانی کاخواہشمند

ایک نیوز:سعودی عرب نے 2034 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے بولی جمع کرانے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیاکےمطابق سعودی عرب فٹبال فیڈریشن (SAFF) کی قیادت میں  باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کےفیصلےکوایک تاریخی اقدام کہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کو 2023 کے فیفا کلب ورلڈ کپ اور ایشیائی کپ 2027 کی بھی میزبانی مل چکی ہے۔
2026 کے فیفا ورلڈکپ سے یہ ٹورنامنٹ 48 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب ،مملکت کے اندر ہی2034 کے ایونٹ کے تمام میچوں کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے مکمل انتظامات کی یقین دہائی کرائی جائے گی۔
خیال رہے کہ رواں سال دسمبر میں سعودی عرب پہلی بار فیفا کلب ورلڈکپ 2023کی میزبانی کرے گا۔
فیفا کلب ورلڈکپ کے میچز 12 سے 22 دسمبر تک جدہ میں ہوں گے۔