ایک نیوز:آئی سی سی ورلڈکپ کامیلہ چارسال بعدآج سےبھارت میں شروع ہورہاہے،جس میں دنیابھرکی 10ٹیمیں ٹرافی کےحصول کی جنگ لڑیں گی۔
تفصیلات کےمطابق ایونٹ میں شامل 10ٹیموں کوایک دوسرےکےساتھ کھیلناہوگا،جس میں سے4 ابتدائی پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔
اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج سےہوگاجس میں پچھلے میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈا ور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔
اتفاق سے ون ڈے کرکٹ میں دونوں ٹیمیں اعداد وشمار کے لحاظ سے برابر ہیں، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آپس میں 95 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، دونوں نے 44 ، 44 مقابلوں میں فتح سمیٹی ہے، 3 میچ ٹائی رہے جبکہ 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
اس کے علاوہ ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی دونوں ٹیمیں فتح کے اعتبار سے برابر ہیں، ان کے درمیان اب تک 10 میچز ہوئے ہیں اور دونوں نے 5 ، 5 میچز میں
آج ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا ایونٹ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔