کیاخلائی فضلے پر کمیونیکیشن کمیشن کوپہلی بارجرمانہ عائدہوا؟

Oct 05, 2023 | 07:42 AM

ایک نیوز:امریکی حکومت نے زمین کے مدار میں خلائی فضلات چھوڑنے پر پہلی بار فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کمپنی پر جرمانہ عائد کیا تھا۔
 میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے ڈش نیٹ ورک پر خلا میں اپنی پرانی سیٹلائٹ کو دوسری سیٹلائٹ سے دور کرنے میں ناکامی پر 150,000 ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔
کمپنی نے اپنی EchoStar-7 سیٹلائٹ سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور ایف سی سی کے ساتھ ’تعمیل پلان‘ پر بھی اتفاق کیا۔ دوسری جانب ایف سی سی نے کہا کہ کمپنی کی پرانی سیٹلائٹ سے زمین کے گرد چکر لگانے والی دیگر سیٹلائٹس کے لیے ممکنہ خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے کہ خلائی فضلات پرانی سیٹلائٹس اور خلائی جہازوں کے پرزوں کے ایسے ٹکڑوں کو کہا جاتا ہے جو زمین کے گرد مدار میں موجود ہوتے ہیں لیکن اب استعمال میں نہیں ہوتے اور ان سے دیگر لانچ کی جانی والی ٹیکنالوجیز کے تصادم کا خطرہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں