رنگ آف فائرسورج گرہن سےکیامرادہے؟

رنگ آف فائرسورج گرہن کیامرادہے؟
کیپشن: What is a ring of firestorm eclipse?

ایک نیوز:رنگ آف فائرسورج گرہن سےمرادہےکہ جب چاندسورج کواس طرح سےچھپائےکہ بیرونی حصہ نظرنہ آئےاس کورنگ آف فائرسورج گرہن کہتےہیں،رواں سال کاآخری سورج گرہن 14اکتوبرکوہوگا۔
تفصیلات کےمطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 35 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا اور 15 اکتوبر کی شب 2 بج کر 25 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔
مگر اس سورج گرہن کوپاکستان میں نہیں دیکھاجاسکےگابلکہ صرف شمالی اور جنوبی امریکا میں ہی اسے دیکھنا ممکن ہوگا۔اگرچہ پاکستان میں سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا مگر ناسا کی لائیو اسٹریم میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل اپریل 2023 میں دنیا کے کئی ممالک میں ہائبرڈ سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا تھا۔