بھارت:خاتون کےمنگل سوترنےبھینس کوٹانکےلگوادیئے

Oct 05, 2023 | 06:03 AM

ایک نیوز:بھارت میں ایک انوکھاواقعہ پیش آیاجہاں بھینس خاتون کاڈیڑھ لاکھ روپےکامنگل سوترکھاگئی،جس کونکالنےکیلئےبھینس کاآپریشن کرناپڑا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یہ حیرت انگیزواقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرامیں پیش آیاجہاں پرایک بھینس ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپےکا20گرام وزنی منگل سوترکھاگئی۔
 میڈیا رپورٹ کےمطابق خاتون نےاپنامنگل سوترسویابین اورمونگ پھلی کےچھلکوں والی ایک پلیٹ میں رکھاتھاجس کووہ اٹھانابھول اوروہ پلیٹ بھینس کےسامنےآگئی،جس پر بھینس نے چرتے ہوئے منگل سوتر بھی نگل لیا۔
کچھ گھنٹوں بعد خاتون کو اندازہ ہوا کہ اس کا منگل سوتر غائب ہے، یاد آنے پر خاتون نے پلیٹ چیک کی اور منگل سوتر نہ ملنے پر شوہر کو بتایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہونے پر جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا گیا اور ڈاکٹر کی جانب سے بھینس کے پیٹ کا معائنہ کرنے پر منگل سوتر کی پیٹ میں موجودگی کا پتا چلا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے روز2 گھنٹوں پر مشتمل بھینس کا آپریشن کیا گیا اور منگل سوتر کو نکالا گیا، اس آپریشن میں بھینس کے پیٹ پر60 سے 65 ٹانکے آئے۔

مزیدخبریں