ایک نیوز:سائنسدانوں نےیہ دعویٰ کیا ہےکہ بلیاں رات کی تاریکی میں جگمگاتی ہے۔کیونکہ بلیاں تاریکی میں جگمگانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اس حیرانگیزبات پرسائنسدانوں نےدعویٰ آسٹریلیاں میں ہونےوالی ایک تحقیق میں کیا۔
تحقیق کے دوران متعدد جانوروں میں اس کا مشاہدہ کیا گیا اور یہ بھی دریافت ہوا کہ انسانی جسم بھی روشنی میں جگمگانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق بلیوں سمیت125 اقسام کے جاندار الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Curtin یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ممالیہ جانداروں کے نمونے میوزیم سے حاصل کرکے الٹرا وائلٹ روشنی میں ان کا جائزہ لیا۔
نتائج سے علم ہوا کہ مجموعی طور پر125 اقسام کے جاندار الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگاتے نظر آتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ ممالیہ جانداروں میں موجود اس صلاحیت کا کوئی حیاتیاتی کردار ہوتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ راتوں کو جاگنے والے جانداروں میں یہ صلاحیت زیادہ عام ہوتی ہے اور ان کے جسم سے پھوٹنے والی روشنی بھی زیادہ ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے مگر ممکنہ طور پر اس سے جانداروں کو اپنے ہم جنسوں سے رابطے میں مدد ملتی ہے۔
سائنسدانوں نے1911 میں سب سے پہلے دریافت کیا تھا کہ انسان اور خرگوش الٹرا وائلٹ شعاعوں میں اپنے جسم سے روشنی خارج کرتے ہیں۔
اس کے بعد بھی برسوں سے اس حوالے سے تحقیقی کام کیا جا رہا تھا۔
اس نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے منجمد اور محفوظ ممالیہ جانداروں کے اجسام کا جائزہ لیا تھا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ47 اقسام کے جانداروں کی جلد سے یہ روشنی پھوٹتی ہے خاص طور پر منہ اور پیروں سے جبکہ68 کے پنجے جگمگاتے ہیں۔