نئی فلم کی اسکریننگ،شہنازگل کی گرورندھاواکےہمراہ انٹری

نئی فلم کی اسکریننگ،شہنازگل کی گرورندھاواکےہمراہ انٹری
کیپشن: New movie screening, Shahnazgul's entry with Gurrandhawa

ایک نیوز:بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شہناز گل نے اپنی نئی فلم”تھینک یو فار کمنگ“ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کیلئےگرورندھاواکےہمراہ انٹری کی۔
تفصیلات کےمطابق فلم” تھینک یو فار کمنگ“ کے ڈائریکٹر کرن بولانی ہیں، فلم میں بھومی پڈنیکر، ڈولی سنگھ، کشا کپیلا اور شیبانی بیدی نے بھی اداکاری کےجوہردکھائے۔
ذرائع کےمطابق فلم کی اسکریننگ ممبئی میں منعقد کی گئی تھی جس میں شہناز گل گلوکار گرو رندھاوا، ورون شرما اور چند دیگر دوستوں کے ساتھ گئیں۔انہوں نے سنیما کی تصاویرسوشل میڈیاپر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ”میری فیملی“۔

شہناز گل اور ان کی ساتھی اداکارائیں فلم پروموشن کیلئے بہت متحرک ہیں۔
انہوں نے شریک اداکاروں کے ساتھ ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس کے پس منظر میں فلم کا گانا”پری ہوں میں“ بھی چلایا۔